15 مئی 2012 - 19:30

اسلام آباد ميں گزشتہ ماہ حادثہ کا شکار ہونے والے بھوجا ايئرکے مسافر طيارے کا بليک باکس ڈيٹا، کاميابي سے ڈي کوڈ کرنے کے بعد تفصيلات کے ساتھ پاکستاني حکام کو دے ديا گياہے .

ابنا: بھوجا ايئرحادثہ کي تحقيقاتي ٹيم کے سربراہ مجاہداسلام نے بتاياہے کہ بليک باکس کو کاميابي سے ڈي کوڈ کرليا گيا ہے، يہ باکس مکمل اور صحيح حالت ميں تھا، اس ميں موجود ڈيٹا مکمل محفوظ ملا ہے،انہوں نے بتاياکہ اسکا ديگر شواہد کے ساتھ موازنہ کيا جائے گا، مجاہداسلام نے بتاياکہ بوئنگ کمپني اور انجن ساز کمپني کے نمائندوں نے تحقيقات ميں مدد کي ہيں اور وہ مزيد تعاون کيلئے آئندہ چند روز ميں پاکستان آئيں گے.  .......

/169